13 February 2020 - 19:28
News ID: 442109
فونت
ایرانی وزارت خارجہ :
سید عباس موسوی نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کی بنیاد فلسطینی سرزمین اور ہمسایہ ممالک پر قبضہ کرنا، قتل، لوٹ مار اور جارحیت پر مبنی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران شام اور خطے میں ہمارے ملک کے مفادات کے خلاف صہیونی ریاست کی کسی بھی جارحانہ اور احمقانہ اقدام کا دندان شکن جواب دے گا۔

یہ بات سید عباس موسوی نے اتوار کے روز ایک صہیونی عہدیدار کے دعووں اور دہمکیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کی بنیاد فلسطینی سرزمین اور ہمسایہ ممالک پر قبضہ کرنا، قتل، لوٹ مار اور جارحیت پر مبنی ہے۔

موسوی نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی اس ملک کی درخواست پر، اور امریکہ- اسرائیل کی حمایت یافتہ دہشت گردی سے لڑنے کے مقصد سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کے دفاع میں کسی اقدام سے دریغ نہیں کر کے اس سلسلے میں کسی بھی جارحانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ ہم غاصب صہیونی ریاست کے جنگ پسند بیانات اور دہمکیوں کو بین الاقوامی سطح پر جائزہ لیں گے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬