‫‫کیٹیگری‬ :
15 February 2020 - 13:19
News ID: 442114
فونت
حجت الاسلام معاون علی دعموش:
حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے معاون نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ خطے میں موجود بحرانوں اور مشکلات کا اصلی سبب ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی المنار سے رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے حجت الاسلام معاون علی دعموش نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ خطے میں موجود بحرانوں اور مشکلات کا اصلی سبب ہے۔

حزب اللہ کی اجرائی کونسل کے معاون نے کہا کہ امریکہ علاقائي ممالک میں فوجی مداخلت کرکے عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور خطے کے عدم استحکام کو بہانہ بنا خطے میں اپنی فوجی موجود کا جواز بنا رہا ہے۔

حجت الاسلام دعموش نے لبنان میں جاری سیاسی اور اقتصادی مشکلات کا اصلی ذمہ دار امریکہ کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے لبنان پر اقتصادی پابندیاں عائد کررکھی ہیں جو کمپنیاں لبنان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں امریکہ انھیں بھی پابندیوں کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی موجودہ حکومت کو سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے اورامید ہے کہ لبنانی حکومت ان کامقابلہ کرنے میں کامیاب ہوجائےگی۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬