‫‫کیٹیگری‬ :
16 February 2020 - 08:35
News ID: 442118
فونت
فرح ناز :
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر نے کہا ہے کہ آج امت مسلمہ کو سیدہ کائنات سیدہ فاطمۃ الزہرہ ؑ کے اسوہ پر چلنے والی بہنوں اور بیٹیوں کی ضرورت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ آج امت مسلمہ کو سیدہ کائنات سیدہ فاطمۃ الزہرہ ؑ کے اسوہ پر چلنے والی بہنوں اور بیٹیوں کی ضرورت ہے، اگلی نسلوں کو مقامِ زہرہؑ کے آداب سکھانا پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے، تعلیمات زہرہ ؑپر عمل کرنے میں ہی آج کی عورت کیلئے راہ نجات ہے، سیدہ فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت پوری انسانیت کیلئے عظمت کا مینار ہ نور ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین کو صبر و استقامت اور شرم و حیاء کا پیکر بننا ہو گا، جدید اور قدیم علوم کے حصول کو پہلی ترجیح بنانا ہوگا، امت مسلمہ کی خواتین کو بتولیت کی صفات میں ڈھل کر ان کے کردار کا مظہر بننا ہوگا، اسی سے زوال عروج میں بدلے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں سیدہ کائنات کانفرنس میں ”سیدہ کے نقوش سیرت اور دعوت فکر“ کے عنوان سے منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فکری نشست میں سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، ام کلثوم، ام حبیبہ، نورین علوی سمیت خواتین رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ فرح ناز نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد رکھ کر امت مسلمہ کی خواتین کو یہ پیغام دیا تھا کہ سیدہ کائنات کی شخصیت کو آئیڈل بنائے بغیر مستقبل کو تابناک بنانا ممکن نہ ہو سکے گا، سیدہ کائنات کے اسوہ کی خیرات کے بغیر ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے اعمال درست کر لیں تو یقینا ہمارے حالات بدل سکتے ہیں، سیدہ ؑکائنات کی تعلیمات کو آنیوالی نسلوں میں منتقل کرنے کیلئے ماؤں کو اولاد کی تربیت کیلئے رہنما اصول بتول زہرہ سلام اللہ علیہا کے قدموں کے نشانات سے تلاش کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ ؑکائنات نے حضرت امام حسن علیہ اسلام، حضرت امام حسین علیہ السلام اور سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی ایسی تربیت فرمائی کہ انہوں نے پوری انسانیت کو بچا لیا، محسن انسانیت حضور اکرم (ص) ہر موقع پر سیدہ کائنات ؑکو اپنے ساتھ رکھتے تھے، تربیت کا یہ اصول آج ہمیں اپنی زندگیوں میں نافذ کرنا ہو گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬