16 February 2020 - 08:52
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442120
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہاکہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کو جاننے کے لیے محمد و آل محمد ص کی معرفت ضروری ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دختر رسولؐ، خاتون جنت ،شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دختر رسولﷺ اور امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی زوجہ مطہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے بی بی دو عالم، ام ابیہا، صدیقہ کبری، جناب سیدہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو پوری تاریخ میں خواتین عالم کا عظیم و برتر نمونہ قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کو جاننے کے لیے محمد و آل محمد ص کی معرفت ضروری ہے،جناب سیدہ اس کائنات کی وہ عابدہ ہیں کہ جو رب العزت کی اتنی عبادت کرتیں کہ ان کے پاؤں پر ورم آجاتا۔ان کامزید کہنا تھا کہ جناب سیدہ کی عظمت اتنی بلند ہے کہ ساری مخلوق مل کرجناب سیدہ کے مقام معرفت تک رسائی حاصل نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی ترقی میں عظیم خواتین کا اہم کردار ہے ۔خواتین کسی بھی حیثیت میں ہوں ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔ دین مقدس اسلام اور اہلبیت اطہار علیہم اسلام کی عظیم تعلیمات میں خواتین کے اعلی و ارفع مقام کو بیان کیا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر ہمیشہ ہر شعبے میں خواتین کے کردار و مقام اور خواتین کے حقوق پر خاص طور سے توجہ دی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ جناب سیدہ کی زندگی کو نمونہ بنا کر معاشرے کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین