‫‫کیٹیگری‬ :
22 February 2020 - 10:17
News ID: 442155
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ دین کی تعلیم حاصل کرنا ہر مومن مسلمان پر فرض ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے دوداپور داو مولاداد میں مومنین کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین کی تعلیم حاصل کرنا ہر مومن مسلمان پر فرض ہے روز مرہ کے فقہی مسائل اور قرآن کریم کی تعلیم بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ تعلیم و تربیت کے ذریعے ہی معاشرے کی اصلاح ممکن ہے۔

انہوں نےکہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی آبادکاری ہمارا اہم ہدف ہے۔ ہر محلے اور ہر گاوں میں مساجد کو آباد کرکے اذان نماز باجماعت درس قرآن کریم اور درس دینیات کا اہتمام کرنے کے لئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جدوجہد میں تعلیم و تربیت کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ہم مساجد کو آباد کریں اور ان مساجد کو اپنی دینی تنظیمی سرگرمیوں اور خدمت انسانیت کا محور قرار دیں۔انہوں نےکہا کہ اسی ھدف کے لئے آئندہ ھفتے نوجوانوں کے لئے اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد ہورہاہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬