رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اللہ کا عزاب نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے، تمام عالم اسلام کو کو چائیے کہ وہ اس آزمائش کو اللہ تعالی کا ذکر خیر کرتے ہوئے گزارے، شب برأت خداوند عالم کی انعام و اکرام سے بھرپور نعمتوں و نیکیوں کی بارات اور ظہور حضرت امام مہدی آخرالزمان عدل و انصاف کی نوید ہے۔
اپنے ایک بیان میں علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ پوری کائنات عدل ہی پر استوار ہے، انبیاءؑ و مرسلین کا مقصد حیات عدل و انصاف کا قیام رہا ہے، چنانچہ صحف الہامی، کتب آسمانی، حتیٰ کہ ادیان و مذاہب عالم ہنودیت، یہودیت، عیسائیت، مجوسیت اور پسندیدہ ترین دین و شریعت اسلام نے ایک ایسے مسیحا کی بات کی ہے اور اس کے ظہور کی نوید دی ہے کہ جب وہ تشریف لائے گا، تو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، جب وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف کا بول بالا اور ظالم کا منہ کالا ہوگا، اسلام فتح یاب، انسانیت امن و آشتی کا گہوارہ بنے گی۔/۹۸۸/ن