رسا نیوز ایجنسی کے سیاسی رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے اپنے مقلدین کو اجازت دی ہے کہ سہم امام کا نصف حصہ کوونا بیماری سے متاثر افراد کی مدد کر سکتے ہیں ۔
استفتا کا متن اور مرجع تقلید کی طرف سے دی گئی جواب مندرجہ ذیل ہے :
بسمه تعالی
محضر مبارک مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی صافی گلپایگانی دامت برکاته
سلام علیکم
آپ کی خدمت میں عرض کرنا ہے کہ موجودہ حالات میں بعض لوگوں کی حالات معاشی اعتبار سے بہت ہی سخت اور قابل افسوس ہے ۔ آپ کرونا مریض کی مدد کے لئے سهم مبارک امام علیه السلام کا استفادہ کرنے کے سلسلہ میں اپنا نظریہ بیان فرمائیں ۔
التماس دعا
جمعی از مقلدین
بسمه تعالی
مومنین کو اجازہ ہے کہ کئے گئے سوال کے مطابق سهم مبارک امام علیہ السلام کا نصف حصہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے استفادہ کر سکتے ہیں ۔ انشا اللہ تعالی حضرت ولی عصر عجل الله تعالی فرجه الشریف کی عنایات کے توسط سے تمام مشکلات و تشویش ختم ہو جائے نگی ۔
لطف الله صافی
۱۷ شعبان المعظم ۱۴۴۱