13 April 2020 - 17:44
News ID: 442501
فونت
حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق:
حزب اللہ لبنان کی مرکزی کونسل کے عہدیدار نے جنوبی لبنان پر 1996 میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے حملے کی برسی کے موقع پر کہا کہ امریکہ کی پابندیاں اور اسرائیل کی دھمکیوں کے باوجود مزاحمتی تحریکیں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے عہدیدار شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ مزاحمت و مقاومت کی فوجی طاقت و توانائی اور سیاسی موجودگی صیہونی حکومت کیلئے ڈراونا خواب بن گئی جو علاقے کی صورتحال کو بدلنے کی طاقت و توانائی رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے 10 اپریل 1996 کو جنوبی لبنان پر حملہ کیا جس کے بعد عورتیں اور بچے صیہونی حملوں سے محفوظ رہنے کیلئے قانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں گئے لیکن اسرائیل نے وہاں بھی حملہ کیا اور مظلوم عورتوں اور معصوم بچوں کو خاک و خون میں نہلا دیا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬