12 April 2020 - 00:12
News ID: 442492
فونت
کرونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 21 دن کا لاک ڈائون اعلان کیا۔ اتنا ہی نہیں مسلسل ملک کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی لوگوں سے سوشل دوری رکھنے کو کہتے رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  کرونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 21 دن کا لاک ڈائون اعلان کیا۔ اتنا ہی نہیں مسلسل ملک کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی لوگوں سے سوشل دوری رکھنے کو کہتے رہے ہیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کے لیڈر ہی ملک کے وزیر اعظم کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔

یہیں وجہ ہے کہ آئے دن ایسی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ کھل کر لاک ڈائون کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔کرناٹک میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 200 کے پار پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں کرونا وائرس کے کل 207 معاملے آ چکے ہیں، جبکہ اس وائرس انفیکشن سے چھ افراد ہلاک بھی ہو چکی ہے، لیکن کرناٹک میں حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے لاک ڈائون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ اپنا سالگرہ منائی۔

ٹمکر ضلع کے ترویکیراسمبلی حلقہ کے بی جے پی ممبر اسمبلی ایم جے رام نے بڑی تعداد میں حامیوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔ کیک کاٹنے کے دوران ممبر اسمبلی نے ہاتھوں میں دستانے پہن رکھے تھے۔ لاک ڈائون کے دوران جہاں لوگوں کو سوشل دوری پر عمل کرنے کو کہا جا رہا ہے تاکہ کرونا وائرس انفیکشن سے بچا جا سکے۔ لیکن بی جے پی ممبر اسمبلی نے اس کی کھلے عام دھجیاں اڑاتے ہوئے لوگوں کو جمع کیا،اب ممبر اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ زوروں پر ہے۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬