رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله نوری همدانی مرجع تقلید نے اپنے ایک پیغام میں صحابی بزرگ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حُجر بن عدى کی شام میں تکفیری دہشت گردوں کے ذریعہ بے احترامی اور ان کے قبر کو ویران کرنے پر شدید مذمت کی ہے ۔
مرجع تقلید کے پیغام کا متن اس طرح ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
آج کا دن وہ دن ہے کہ اسلام سے کینہ رکھنے والے دشمن اپنے نحس چہرہ سے نقاب اٹھا لی ہے اور مسلمانوں کی رہائشی علاقے کو نابود کرنے اور قتل و غارت کے مقصد سے بچے ، خواتین کے قتل و مسلمانوں کی سلامتی و آرام کو خراب کرنے کے لئے میدان میں اتر گئے ہیں ۔
یہ غدار دشمن پیغمبر اسلام صلی الله علیہ و آلہ و امیرمؤمنان علیہ السلام کے بزرگ صحابی پر بھی رحم نہیں کیا اور ان کے مزار مقدس پر حملہ کیا ۔
دنیا کے تمام مسلمانوں کے لئے اعلام کر رہا ہوں کہ فتنہ پھیلانے والے وہابی دنیا کے کسی بھی گوشہ میں ہوں ان کی پہچان کی جائے اور وہ حکومتیں جو تیل کے ڈولروں سے ان کو منظم کر رہے ہیں ان کی بھی پہچان کر کے ان کی مذمت کرنے کے بعد ان سے مقابلہ کریں اور ان کے شر سے تمام اسلامی ممالک کو آزاد کریں ۔
ان تنصروالله ینصرکم و یثبت اقدامکم
حسین نوری همدانی
اسی طرح آیت الله علوی گرگانی نے بھی اپنے ایک پیغام میں اس قبیح عمل کی مذمت کی ہے اور تاکید کی : امید کرتا ہوں اسلامی دنیا کے علمای جنہوں نے دنیا کے مسلمانوں کی ھدایت کا دعوا رکھتے ہیں خاموش نہ بیٹھیں اور اس سلسلہ میں اپنے اچھے موقف پر عمل کریں ۔