‫‫کیٹیگری‬ :
06 May 2013 - 12:24
News ID: 5357
فونت
آیت‌الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے اس اشارہ کے ساتہ کہ ہم لوگوں پر واجب ہے کہ ولایت فقیہ جامع الشرایط کو قبول کریں ولایت فقیہ کے معنی کو بیان کرتے ہوئے کہا : ولایت فقیہ کسی فقیہ شخص کی ولایت نہیں ہے بلکہ عوام پر قرآن و عترت، اسلام و فقہ کی ولایت ہے ۔
آيت‌الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله عبد الله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ درس خارج میں سورہ مبارکہ احزاب کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا : جس طرح زوجیت چار کے لئے ضروری ہے ، اسی طرح محال ہے کہ انسان مجبور ہو ، انسان مختار خلق کیا گیا ہے ، ایسا نہیں ہے کہ اختیار کا موضوع خود انسان کے اختیار میں ہو ، اختیار ایک ضروری امر ہے ، اگر انسان چاہے کہ کوئی کام بغیر ارادہ و اختیار کے انجام دے یہ نہ برا اور نہ مشکل بلکہ محال ہے ، انسان اختیار و ارادہ کرنے میں مضطر ہے ، کیونکہ اختیار ایک ضروری امر ہے اگر معصوم ہے تو اس کے لئے بھی گناہ سے پرہیز اختیاری طور پر ہے ، جبر ہر انسان کے لئے محال ہے عصمت اختیار کے ساتہ منافات نہیں رکھتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اگر کوئی سوال کرے کہ کیوں سب معصوم نہیں ہوئے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اگر فرض کیا جائے کہ تمام انسان معصوم ہوں ، تو سب کو فرشتہ ہونا چاہیئے ، اور وحی ، نبوت ، جہنم ، جنت کا وجود نہ ہو اور اس بنا پر امامت کی ضرورت ہی نہ ہو ، اسی طرح اگر کہا جائے کہ کیوں دوسرے لوگ معصوم نہیں ہوئے ؟ اگر فرض کیا جائے کہ دوسرے معصوم ہو جائے اور اھل بیت (ع) معصوم  نہ ہوں تو پھر سوال اپنی جگہ باقی رہ جائے گا ، اسی طرح بنیاد یہ ہے کہ مسائل و شخصی خصوصیت میں دلیل قابل قبول نہیں ہے ، بعض لوگوں کے آبا و اجداد اور ان کی خصوصیت میں راز ہے کہ کوئی نیک ہیں تو ان سے نیک یا کوئی برا ہوتا ہے یا بدتر ، اشخاص کی خصوصیت دلیل کے قابل نہیں ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬