رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے تیسویں ماہ مبارک رمضان کو مدرسہ حجتیہ قم میں منعقد ہونے والی سلسلہ وار تفسیر قران کریم کی اخر نشست میں غیر ایرانی طلاب کو زیادہ سے زیادہ قران کریم ، حدیث، عقائد، فقہ و اصول ، اخلاق و اسلامی سیاست کی تعلیمات حاصل کرنے کی تاکید کی ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غیر ایرانی کی طلاب کی مدت تحصیل اور ایرانی طلاب کی مدت تحصیل مختلف ہے کہا: ایرانی طلاب ھمیشہ اسی ملک میں رہیں گے جبکہ اپ وقتی ہیں اور واپس چلے جائیں گے ، اگر ایرانی طلاب کسی ایک مقطع تحصیل کو دوسال میں گزارتے ہیں تو اپ اسے ایک سال میں ختم کریں، اگر وہ کسی کتاب کو دو سال میں پڑھتے ہیں تو اپ اس کلاس کو ایک سال میں پڑھیں ۔
آیت الله سبحانی نے غیر ایرانی طلاب کو تحصیل علم دین و معارف اہلیبیت (ع) میں زیادہ سے زیادہ کوشش و تلاش کی دعوت دیتے ہوئے کہا: اپ سبھی اس موقع اور سنہری فرصت کو غنیت جانے اور روز شب معارف اہلبیت (ع) کی تحصیل کی میں مصروف رہیں اور ھرگز خود کا ایرانیوں سے مقایسہ نہ کریں ۔
انہوں نے کہا: اپ ان دروس کی تعلیم حاصل کریں جس کی اپ کے ملک میں ضرورت ہے تاکہ لوگوں کی ھدایت و رہنمائی کرسکیں ، اور زیادہ سے زیادہ قران کریم ، حدیث، عقائد، فقہ واصول ، اخلاق و اسلامی سیاست کی تعلیمات حاصل کرنے کی کوشش کریں کیوں کہ اپ کے ملک میں ان چیزوں کی اپ کو ضرورت پڑے گی ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے ایت «هُوَ الَّذِی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِینِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهُ عَلَى الدِّینِ کُلِّهِ وَلَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ؛ وہی خدا وہ ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اسے تمام ادیان پر غالب بنائے چاہے یہ بات مشرکین کو کتنی ہی ناگوار کیوں نہ ہو» کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ خداوند متعال کا فرمان ہے کہ « ہم نے دین اسلام کو پوری دنیا کے لئے بھیجا ہے » لھذا اپ اس دین کی ترویج کی کوشش کریں ۔
انہوں نے کہا: حضرت ولی عصر (عج) کی ظھور کا زمنیہ فراھم کریں اور وہ دروس جو اپ کے معاشرہ میں تبدیلیاں رونما کرسکتا ہے اس کی تدریس کریں اور وہاں کے لوگوں کو تعلیم دیں ۔