‫‫کیٹیگری‬ :
09 October 2013 - 14:16
News ID: 6041
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین ایران کے نامور شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران حکمراں مغربی ممالک سے مذاکرات میں ایرانی عزت و اقتدار اور عوامی و نظام جمھوری اسلامی ایران کی مصلحتوں پر خاص توجہ رکھیں، امریکی حکمرانوں کو صھیونی لابی سے متاثر جانا اور کہا: ہم بعید سمجھتے ہیں کہ صھیونیت نتیجہ بخش مذاکرات انجام پانے کا موقع دیں گے ، مگر پھر بھی یہ باتیں اس بات کا سبب نہ بنیں کہ انسان ناامید ہو کر پیچھے ہٹ جائے ۔
حضرت آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی اج صبح مسجد اعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم(س) میں اپنے درس خارج فقہ کے اغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا، ایران اور مغربی ممالک سے ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ مشکلات کے حل کے لئے مذاکرات کا کیا جانا ضروری ہے ، مگر ہم کس حد تک ان کے سلسلہ میں خوش بین رہیں یہ قابل تامل ہے ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا : جس چیز پر ایرانی حکمراں توجہ رکھیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ تمام مشکلات مذاکرات سے حل نہیں ہو سکتے ، لھذا مذاکرت میں عزت و اقتدار ، نظام جمھوری اسلامی اور عوام کی مصلحتوں کو پیش نظر رکھا جائے اور پھر مذاکرات کئے جائیں ۔


اس مرجع تقلید نے مزید کہا: اگر امریکی صدر جمھوریہ کسی چیز کو مان بھی لیں تو بھی کافی نہیں ہوگا بلکہ امریکی کانگریس کی رضایت لازم ہے کہ جو صھیونی لابی کے تحت تسلط ہے اور وہ ہرگز نہیں چاہتے کہ یہ مسائل حل ہوں بلکہ وہ علاقہ میں اختلاف ، ناامنیت اور جنگ چاہتے ہیں کیوں کہ اسی میں ان کی بھلائی ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: ہم بعید سمجھتے ہیں کہ وہ کسی امر کے محقق ہونے کا موقع دیں گے مگر اس کے باوجود انسان ناامید ہو کر پیچھے نہ ہٹے ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے امریکی اور مغربی حکمراںوں کو خطاب میں یہ کہتے ہوئے کہ اپنے منافع صھیونیوں کے منافع پر قربان نہ کریں کہا: پابندیوں نے انہیں بھی مشکلات سے روبرو کیا ہے اور اس وقت وہ بھی مشکلات سے دوچار ہیں ۔


انہوں نے کہا: خداوند متعال سے ہماری دعا ہے کہ اپنی اچھے مقدرات مسلمانوں خصوصا ایرانی قوم کے شامل حال کرے اور ایران کو مشکلات سے نجات دے  ۔


اس مرجع تقلید نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں ایات قران کریم کی روشنی میں بچوں کو ماں باپ کے احترام کی تاکید کی اور کہا: ماں باپ سے بچوں کے اپسی رابطہ میں کمی اور بدی ہمارے معاشرے کی بہت ساری اخلاقی مشکلات کی بنیاد ہے، اگر قرانی تعلیمات کو معاشرے میں جامعہ عمل پہنایا جائے تو معاشرے سے بہت ساری مشکلات اور برائیاں ختم ہوجائیں گی  ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے قومی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ ان سماجی مشکلات کی بنیادوں کی شناخت کریں اور لوگوں کو اس سے اگاہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬