‫‫کیٹیگری‬ :
03 February 2014 - 12:54
News ID: 6397
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
رسا نیوز ایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے عشرۂ فجر کو ظلم کے خاتمے اور اپنے مقدرات پر عوام کی حکومت کا آغاز جانا ۔
حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے ساتھ آج عشرۂ فجر کے دوسرے دن بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔


انہوں نے عشرۂ فجرکو ظلم وجور کے خاتمے اور اپنے مقدرات پر عوام کی حکومت کا آغاز شمار کیا اور کہا: حضرت امام خمینی(رہ) ملت ایران اور اسلامی امت کے عظیم الشان قائد تھے ۔


حجت الاسلام ڈاکٹر روحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کی نئی حکومت کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبرانقلاب اسلامی کی راہ پر گامزن ہے کہا: امام خمینی کی ہدایتوں اور رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی تدبیروں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھا ۔


انہوں ںے ملت ایران کے اتحاد کو حضرت امام خمینی (رہ) کی راہ کی بنیاد قرار دیا اور ملت ایران سے یوم اللہ بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کو متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: بائیس بہمن قومی دن اور ملت ایران کی آزادی و خود مختاری اور سربلندی کا دن ہے۔


حجت الاسلام روحانی نے مزید کہا: اس دن اتحاد کے نعرے لگائے جائیں تاکہ ان سے قوم میں امید و تازگی پیدا ہو اور دشمن، مایوس ہوجائے۔


واضح رہے کہ صدر مملکت نے آج اپنی کابینہ کے ساتھ رہبرکبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور ان کی راہ پر گامزن رہنے کا عہد کیا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬