04 October 2017 - 18:54

بحرینی جیل میں عزاداروں پر تشدد

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے الجو سینٹرل جیل کی ایک عمارت کے اندر ان قیدیوں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جو عزاداری سید الشہدا میں مصروف تھے۔
03 October 2017 - 22:56
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراھیم رئیسی :

عاشورائی ہرگز یزیدیوں کےساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتے

آستان قدس رضوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عاشورائی ہرگز یزیدیوں کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، ان کا کہنا تھا: امام حسین علیہ السلام نے یزیدیوں کی ھدایت کے لئے مذاکرہ اور بات چیت کی نہ کہ پیچھے پلٹنے یا سمجھوتہ کرنے کے لئے۔
02 October 2017 - 13:13

رہبر معظم کی موجودگی میں مجلس شام غریباں کا انعقاد

حسینیہ امام خمینی(رہ) تہران میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔
02 October 2017 - 12:56

دنیا بھر میں مجالس شام غریباں

عراق اور ایران سمیت دنیا بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس شام غربیاں کا سلسلہ جاری ہے جن میں شریک لاکھوں عزادار اشک غم بہار ہے ہیں۔
01 October 2017 - 12:21

حرم مطہر رضوی میں شب عاشور کی مناسبت سے خطبہ خوانی کے روایتی مراسم منعقد کئے جائیں گے

آستان قدس رضوی کے انتظامات اور تشریفاتی ادارے کے مدیر نے کہا: شب عاشورای حسینی (ع) کی مناسبت سے خطبہ خوانی کے مذھبی روایتی مراسم حضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں منعقد کئے جائیں گے۔
30 September 2017 - 18:49

حضرت عباس وفا ، ادب، شجاعت اور سخاوت کا مظہر

حضرت عباس علیہ السلام ایمان ،شجاعت اور وفا کی بلندیوں پر فائز ہیں وہ فضل و کمال میں ، قوت اور جلالت میں اپنی مثال آپ ہیں ۔وہ اخلاص ،استحکام ،ثابت قدمی اور استقلال میں نمونہ عمل ہیں۔ حضرت عباس (ع) وفا ، ادب، شجاعت اور سخاوت کا مظہر ہیں۔
29 September 2017 - 16:10
شاہ عبدالحق قادری:

حق کی سربلندی کیلئے باطل قوتوں کیخلاف ڈٹ جانا شہدائے کربلا کا درسِ انقلاب ہے

کراچی میں محرم الحرام کی محفل وعظ سے خطاب میں جماعت اہلسنت کراچی کے امیر نے کہا کہ امام حسینؑ و شہدائے کربلا سے محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ ان کے نقشِ قدم پر چلا جائے، دین و ملت کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے اسوہ حسینیؑ کی پیروی کرنا ہوگی شہدائے کربلا جیسا جذبہ بیدار کرکے ہی امت کی نشاة ثانیہ کو بحال کیا جا سکتا ہے۔