‫‫کیٹیگری‬ :
29 September 2017 - 16:18
News ID: 430154
فونت
ملتان شہر اور گرد و نواح میں ۵۷، مخدوم رشید میں ۲، قادرپور راواں میں ۴، بستی ملوک میں ۱، شجاع آباد میں ۱۰ اور جلال پور کے علاقوں میں ۷ ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔
جلوس عزا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج 8 اور 9 محرم الحرام کی درمیانی شب نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے بڑے صاحبزادے شہزادہ علی اکبر کی یاد میں سیج کے 81 ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے اور 194 مجالس عزاء برپا کی جائیں گی۔ 15 جلوسوں اور 48 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ آج ضلع ملتان میں برآمد ہونے والے جلوسوں میں 35 لائسنسی اور 43 روائتی جلوس شامل ہوں گے۔ ملتان شہر اور گردو نواح میں 57، مخدوم رشید میں 2، قادرپور راواں میں 4، بستی ملوک میں 1، شجاع آباد میں 10 اور جلال پور کے علاقوں میں 7 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔ آج 6 بجے شام سنٹرل جیل روڈ ملتان سے علم و ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہوگا جو جیل روڈ، جیل موڑ، وہاری روڈ سے ہوتا ہوا 8 بجے شب سادات کاٹن فیکٹری پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس میں ملتان کی ماتمی سنگتیں ماتم داری کریں گی۔ اس کے علاوہ آستانہ قصاب پورہ دہلی گیٹ، امام بارگاہ عظیم شاہ، تھلہ سادات، تھلہ اماماں والا مظفر آباد، لال کرتی کینٹ، آستانہ آغا پورہ دہلی گیٹ، آستانہ کپڑی پٹولیاں دہلی گیٹ، آستانہ کاشی گراں دولت گیٹ، آستانہ کمنگراں دولت گیٹ، آستانہ خلاصی لائن دولت گیٹ، آستانہ بھیدی پوترا حرم گیٹ اور دیگر مقامات سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬