29 September 2017 - 15:57
News ID: 430147
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوجائے تو ایران کے پاس بھی مختلف آپشن موجود ہیں ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز نیویارک میں الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ جوہری معاہرے پر قائم رہے تو اس کے لئے اچھا ہے تاہم علیحدگی کی صورت میں ایران کے پاس بھی مختلف آپشنزموجود ہیں۔

قطرکے مسئلے پرمحمد جواد ظریف نے کہا کہ اس بحران پر سعودی عرب کی پالیسی مثبت نہیں ہے۔ انہوں نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کی سوچ کو فروغ دینے سے باز رہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ علاقائی استحکام کے لئے کوشش کی ہے مگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس عمل کو نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ 1+5 کے مابین جوہری معاہدہ 2016 میں ہوا تھا لیکن امریکہ اس معاہدے کے ایک رکن ملک ہونے کے باوجود معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬