29 September 2017 - 15:50
News ID: 430143
فونت
دمشق کا مطالبہ ؛
شامی حکومت نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ مراسلوں میں پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام پر امریکہ کی سرکردگی میں غیرقانونی اتحادی افواج کے حملے اور جرائم بند کرائیں۔
شام کے الفوعہ اور کفریا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ان مراسلوں میں کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کے بہانے شام میں امریکہ کی سرکردگی میں اتحادی افواج کے یہ حملے، بین الاقوامی قوانین کے سراسر منافی ہیں۔اس سے قبل بھی دمشق نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ مراسلوں میں شام پر امریکی اتحاد کے جاری حملوں پر خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ اتحاد، عالمی برادری کی خاموشی سے فائدہ اٹھا کر مختلف علاقوں میں جرائم و جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔شام کی وزارت خارجہ نے اپنے مراسلوں میں کہا ہے کہ امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ستّائیس ستمبر کو شام کے علاقے دیرالزور کے مضافات میں الصور قصبے پر وائٹ فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے جس میں دسیوں عام شہری شہید یا زخمی ہوئے ہیں حالانکہ اس قسم کے بموں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬