29 September 2017 - 16:21
News ID: 430155
فونت
پاکستان:
سی پی او ملتان چوہد ری محمد سلیم نے کہا کہ روز عاشور شہر میں مجالس اور ماتمی روٹس کی براہ راست مانیٹرنگ کیلئے ۱۳۲ سکیورٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، ضلع بھر میں ۱۷۲ مجالس اور ۷۵ بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔
 ڈبل سواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملتان کی ضلعی حکومت کا 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان، عاشورہ ایام میں اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی، ٹریفک کا متبادل پلان بھی جاری کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ پرامن و امان قائم رکھنے کیلئے سکیورٹی ریڈالر ٹ رکھی جائے گی، تمام مجالس اور جلوسوں کی فضائی نگرانی کے علاوہ چپے چپے کی چیکنگ کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ علمائے کرام پر مشتمل امن کمیٹی 9 اور 10 محرم الحرام کو ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ جلوسوں پر متعین ہوگی اور باہمی اتحاد کے ذریعے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی پی او چوہدری محمد سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز زاہد اکرام، ملک شفیق اور جید علمائے کرام نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی پی او چوہدری محمد سلیم نے کہا کہ شہر میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کی براہ راست مانیٹرنگ کیلئے 132 سکیورٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، ضلع بھر میں 172 مجالس اور 75 بڑے جلوس نکالے جائیں گے، جن کی سکیورٹی کیلئے 23سو سے زائد پولیس فورس تعینات ہوگی، اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے اراکین مظہر گیلانی، سید علی رضا گردیز ی، شفقت حسنین بھٹہ، سید اصغر عباس نقوی، انتظار عباس زیدی نے کہا کہ اہل تشیع برادری قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬