18 June 2018 - 21:44
آیت الله محمد ناصری:

حلال روزی کمانا ہر انسان کا وظیفہ ہے

سرزمین ایران میں عرفان اور اخلاق کے استاد نے کہا: انسان ہمیشہ حلال رزق و روزی کی تلاش میں رہے ، بعض افراد رشوت کو تحفے کا نام دے کر حرام لقمہ کمانے اور کھانے میں مصروف ہیں ، پروردگار بہتر جانتا ہے کہ قیامت کے دن ان کا انجام کیا ہوگا ۔
18 June 2018 - 14:31
سعودی عرب:

میڈیا قرآن کی خدمت میں ایوارڈ کا اہتمام

تیسرے بین الاقوامی قرآنی تحقیقی سیمینار کے ہمراہ قرآنی ایوارڈ پروگرام «میڈیا قرآن کی خدمت میں؛ مسایل اور امکانات» کے عنوان سے منعقد کیا جارہا ہے ۔
16 June 2018 - 18:43

موانع استجابت دعا

حجت الاسلام و المسلمین مؤمنی نے امیرالمؤمنین علی علیہ السلام سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا : حضرت(ع) نے آٹھ چیزوں کی بہ نسبت خیانت، انسان کی دعا قبول نہ ہونے کی وجہ شمار کی ہیں ۔
13 June 2018 - 15:07

اعجاز قرآن پر ایک اجمالی نظر

انبیاء الٰہی کے معجزات غالبا اسی عصر کے فنون اور علوم کے ساتھ ہماہنگ تھے۔ دانشمندان ان معجزات کے مطالعے کے بعد ان کے خارق العادہ ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔ جیسے حضرت موسی (ع) کے زمانے میں جادو بہت عروج پر تھا اس لئے آپ جادو سے مشابہ ایک معجزہ لے کر آئے اور جب ساحران فرعون نے عصا کو سانپ ہوتے دیکھ لیا تو اس عمل کو خارق العادہ قرار دیا اور اسی وقت حضرت موسٰی (ع) پر ایمان لے آئے، "اور ہم نے موسٰی کو اشارہ کیا کہ اب تم بھی اپنا عصا ڈال دو، وہ ان کے تمام جادو کے سانپوں کو نگل جائے گا"۔