‫‫کیٹیگری‬ :
19 June 2018 - 15:54
News ID: 436321
فونت
کینیڈا کے شہر ایڈسن کی مسجد میں آگ لگانے والوں کو پولیس تلاش کررہی ہے ۔
مسجد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاسٹانیٹ کے مطابق اتوار کو آلبرٹا صوبے کے شہر ایڈسن کی مسجد میں آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا تھا تاہم خوش قسمتی سے کسی کونقصان نہیں پہنچا۔

ایڈسن مساجد کی انجمن کے ڈپٹی توفیق باٹرڈّوک نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نماز کے خاتمے پر جیسے ہی نمازی مسجد سے نکلے ہیں تو آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے مسجد کے مرکزی دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے

سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے جو آگ لگانے کے بعد فوری طور پر مسجد سے بھاگنے میں کامیاب ہوتا ہے ۔ مذکورہ مسجد کے ساتھ یہ پہلا واقعہ شمار ہوتا ہے۔

پولیس نے مقامی آبادی سے گرفتاری میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

جشن عید فطر پروگرام کے فورا بعد آگ لگنے کے واقعے سے خواتین اور بچوں میں خوف کی لہردوڑ چکی ہے اور اس واقعے پر افسوس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔/ /۹۸۹/ ف۹۴۰

منبع: ایکنا

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬