کربلا ایوارڈ قرآنی مقابلے آج سے روضہ امام حسین (ع) کے «سید الاوصیاء» صحن میں شروع ہوں گے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستانہ مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق «کربلا ایوارڈ» قرآنی مقابلے حفظ، حسن قرآت اور تفسیر کے شعبوں میں منعقد ہوں گے ۔
رپورٹ کے مطابق قومی قرآنی مقابلے آج سے روضہ امام حسین کے سیدالاوصیاء صحن میں شروع ہوں گے اور مقابلوں کا اختتامی مرحلہ آیندہ منگل کو منعقد ہوگا ۔
شرایط کے مطابق حفظ اور تفسیر کے مقابلے تحریری صورت میں ہوں گے جس کو پاس کرنا لازمی ہوگا ۔
حج و عمرے کی سعادت، پہلا انعام - مشہد مقدس کی زیارت دوسری پوزیشن کے لیے اور پانچ لاکھ دینا مقام سوم کے لیے آستانہ حسینی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے ۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے