‫‫کیٹیگری‬ :
19 June 2018 - 15:58
News ID: 436322
فونت
الجزائر کے ایک ۸۶ سالہ شہری حاج عمر بولکفوف ۲۳ سال سے مفت قرآن کی چھپائی اور بائنڈنگ پر خدمات انجام دیں رہے ہیں ۔
قران کریم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزایر کے شہر باٹنا میں رہنے والے عمررسیدہ شہری حاج عمر بولکفوف ۱۹۹۵ کو الولایہ پبلیکشنز سے ریٹایرڈ ہونے کے بعد سے گھر میں قرآن خدمات مفت میں انجام دیں رہے ہیں

بولکفوف سال ۱۹۵۷ سے فرنچ پبلشرز «بونا» پبلشرز میں مصروف ہوئے تھے اسکے بعد انہوں نے «شعبانی» پبلشرز اور آخر میں  «الولایه» پبلشرز میں خدمات انجام دیے اور اب گھر میں پرانے نسخوں کے ترمیم اور چھپایی پر کام کررہے ہیں۔

بولکفوف کا اس بارے میں کہنا ہے: « ریٹایرمنٹ کے وقت سے میں مختلف مساجد  النور، الرحمه، عمر، التقوی وغیرہ سے پرانے نسخے جمع کرتا آرہا ہوں اور ان پر خدا کی رضا کے لیے کام کررہا ہوں».

اس کام پر عرصے سے کام کی وجہ سے انکی شہرت زبان زد خاص و عام ہوچکی ہے اور شہر کے مختلف تاجر اور مساجد کے خدام پرانے نسخے انکے پاس لارہے ہیں۔

حاج عمر کی خواہش ہے کہ وہ یہ کام جوانوں کو سکھا سکے تاکہ صدقہ جاریہ کا کام جاری رہے اور اس حوالے سے ایک گروپ کی تربیت پر وہ کام کررہا ہے۔

مساجد کے علاوہ انفرادی طور پر بھی لوگ قرآن لاکر ان سے کام لے سکتے ہیں

بولکفوف کے بیٹے صالح جو ایک سپورٹس کلب کے سربراہ ہے کا کہنا ہے کہ میرے والد کم پینشن کے باوجود مفت قرآنی کام کرتے ہیں اور صرف دعا کے طالب ہیں، انکا کہنا ہے کہ والد اب تک کیی بار حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ  حاج عمر بوالکفوف ہر جمعے کا نماز جمعہ آکر قرآنی نسخے تحفے میں لاتے ہیں۔/۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬