‫‫کیٹیگری‬ :
19 June 2018 - 15:41
News ID: 436318
فونت
پریس کالونی سرینگر سے صحافیوں نے ایک احتجاجی مارچ نکالا اور گھنٹہ گھر کے قریب خاموش دھرنا دیا۔ شمالی کشمیر کے کریری علاقہ میں شہید شجاعت بخاری کے چہارم پر دن بھر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔
شجاعت بخاری کو خراج عقیدت

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر کے معروف صحافی اور انگریزی روزنامہ ’’رائزنگ کشمیر‘‘ کے مدیر شہید شجاعت بخاری کی اجتماعی فاتحہ خوانی میں مین اسٹریم و مزاحمتی جماعتوں سے وابستہ لیڈروں، صحافیوں اور سماج کے مختلف حلقوں سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس دوران پریس کالونی سرینگر سے صحافیوں نے ایک احتجاجی مارچ نکالا اور گھنٹہ گھر کے قریب خاموش دھرنا دیا۔ شمالی کشمیر کے کریری علاقہ میں شہید شجاعت بخاری کے چہارم پر دن بھر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

شجاعت بخاری کi قبر پر اجتماعی فاتحہ خوانی کی ایک مجلس منعقد ہوئی، جس میں شہید کے لواحقین بشمول بزرگ والد پروفیسر رفیع الدین بخاری، برادر اکبر سید بشارت بخاری اور دیگر دوست و احباب نے شرکت کی۔ اجتماعی فاتحہ خوانی کے بعد شہید شجاعت بخاری کے ایصال ثواب کے لئے دن بھر جاری رہنے والی دعائیہ و تعزیتی مجالس جاری رہیں، جن میں سماج کے مختلف طبقوں و حلقوں سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ادبی مرکز کمراز کی طرف سے کریری میں معروف شاعر اور ادیب پروفیسر رحمان راہی کی صدارت میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شجاعت بخاری کو خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬