21 June 2018 - 13:55
News ID: 436333
فونت
حسن روحانی:
ایران کے صدر نے کہا ہے کہ آئی آر آئی بی ایرانی عوام کے اعتماد و امید کو ٹھیس پہنچانے کے لئے دشمن کی نفیساتی جنگ کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔
حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل شام اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر اور دوسرے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر اور دوسرے اعلی عہدیداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پوری آگاہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اس لئے کہ دشمن کے پروپگنڈوں کو ناکام بنانے اور عوام کے مابین اتحاد وحدت کی برقراری  سے متعلق ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ایران کے صدر کہا کہ علاقے میں داعش کے خلاف جنگ اور علاقے میں امن و امان کی برقراری میں ایران کا مثبت کردار دشمن کی  پریشانی کا باعث بنا ہےاس لئے کہ وہ ایرانی عوام کی حاکمیت اور موجودہ نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں ہیں۔

صدر مملکت نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی امریکی حکومت کے پروپگنڈوں اور دباؤ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے کہا کہ ہمیں چاہئیے کہ مستقبل کے حوالے سے عوام کی تشویش کو دور کریں اس لئے کہ دشمن کا کام عوام میں یاس و نا امیدی پھیلانا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬