حکومت پاکستان کی جانب سے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے باعث ۲ مزید ایرانی سیکورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، ایران کے سرحدی علاقے زابل میں گزشتہ شب دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے دہشتگردوں اور ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کا آغاز ہوا جس میں موقع پر ہی دو ایرانی اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اس جھڑپ میں تین ایرانی سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایرانی سیکورٹی حکام کے مطابق شہداء کی شناخت زابل سے تعلق رکھنے والے محسن شہرکی اور خراسان رضوی سے تعلق رکھنے والے جلال بہبودی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی حکام پاک ایران بارڈر پر وقتا فوقتا اپنے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادتوں کی وجہ حکومت پاکستان کی دہشتگردوں کیخلاف ناکام پالیسی بتارہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے