ممتا بنرجی:
مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ نے کہا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں، عیسائیوں اور ہندوؤں پر بھی حملہ کر رہی ہے۔
رسا نیوز ایحنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کی کور کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تقسیم کی سیاست پر کام کر رہی ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی صرف مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف نہیں لڑ رہی ہے بلکہ ہندوؤں پر بھی حملہ کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی انکاؤنٹر کرنے کی اس لئے دھمکی دے رہی ہے کہ وہ مرکز میں اقتدار میں ہے اور وہ بم پھینکنے کی بات کر رہی ہے لیکن میں انہیں چیلنج دیتی ہوں کہ وہ آئیں اور ہمیں چھو کر دکھائیں تو اس وقت ہم ان کو ان کی اوقات دکھا دیں گے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات ممکن ہے کہ تین مہینے بعد ، یا پھر چھ مہینے کے بعد ہوں، 8 مہینے کے بعد تو ہونا لازمی ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے