22 June 2018 - 14:24
News ID: 436345
فونت
دیگر ملکوں منجملہ ہندوستان کے المونیم پر ڈیوٹی لگانے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے جواب میں ہندوستانی حکومت نے بھی کئی امریکی مصنوعات اور اشیا پر ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔
ہندوستان اور امریکا

رسا نیوز ایحنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی حکومت نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے درآمد ہونے والی متعدد اشیا اور سامان پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی ہے- خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے امریکا سے درآمد ہونے والی مسور کی دال ، بنگالی چنے اور مٹر سمیت گھریلوں سامان نیز بوریک ایسیڈ جیسی چیزوں پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی ہے-

ہندوستان کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ امریکا سے درآمد کی جانے والی ان اشیا پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کا عمل چار اگست سے شروع ہو گا- مٹر اور بنگالی چنے پر ساٹھ فیصد تک کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے۔

  ہندوستانی حکومت نے اسی کے ساتھ کچھ خاص قسم کے نٹ بولٹ اور لوہوں پر بھی کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی ہے - امریکا نے پچھلے دنوں ہندوستان، کینیڈا یورپ، جنوبی کوریا سمیت کئی ملکوں سے درآمد ہونے والے المونیم اور اسٹیل پر کسٹم ڈیوٹی لگا دی تھی جس پران ملکوں خاص طور پر کینیڈا اور یورپی ملکوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا-

امریکا کے ذریعے المونیم اور اسٹیل پر کسٹم عائد کر دیئے جانے سے ہندوستان کو چوبیس اعشاریہ ایک کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے جس کے جواب میں ہندوستان نے یہ قدم اٹھایا ہے- /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬