‫‫کیٹیگری‬ :
11 November 2017 - 18:54
News ID: 431757
فونت
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان:
اسلامی جمھوریہ ایران کے معروف عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے والدین کے حق میں انسان کی نیکی اسے دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی عطا کرتی ہے کہا: قران کریم کی آیات کے مطابق ماں باپ کے ساتھ نیکی عبادت ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے حسینیہ بنی الزهرا(س) میں ہونے والی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا : خداوند متعال نے سوره مبارکہ احقاف کی 15 و 16 ویں آیات کریمہ میں حضرت امام حسین(ع) کے سلسلہ میں گفتگو کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ان دو آیات الھی کے معانی کو قبول کرنے کے لئے انسان کو ایک پاک و صاف دل کی ضرورت ہے کہ اگر انسان کا دل زراعت و کھیتی کے مانند حقائق سننے کے لائق ہو اور اپنی توانائی کے بقدر عمل بھی کرے تو خداوند متعال اس کے لئے دنیا و آخرت کی سعادت کے دروازے کھول دے گا ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ دونوں آیات ہر مرد و زن کے لئے چراغ راہ و ہدایت ہیں کہا: ان آیات کی دوحصے ہیں ، اس کا پہلا حصہ حضرت ابا عبدالله الحسین(ع) سے مربوط ہے تو دوسرا حصہ آپ کے اہل بیت(ع) سے متعلق ہے ، خداوند کا اس آیت میں ارشاد ہے کہ ہم نے انسانوں کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے ماں باپ کے حق میں نیکی کریں ، نیکی کسی خاص نیک عمل اور احسان کو شامل نہیں ہے بلکہ ماں باپ کو محبت بھری نگاہ سے دیکھنا بھی نیکی ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان اپنی نگاہ پر دھیان رکھے کہ وہ اپنی محبت بھری نگاہ کس سمت لے جا رہا ہے اور کس جگہ قرار دے رہا ہے کہا: انسان ھرگز اپنی محبت بھری نگاہ کو حرام راستے پر قرار نہ دے ، اسے حلال راستے سے دور نہ کرے تاکہ قیامت میں آسانی کے ساتھ پل صراط سے گزر سکے ۔

اسلامی جمھوریہ ایران کے معروف عالم دین نے ماں باپ پر اپنی محبت بھری نگاہ کو عبادت بتایا اور کہا: اس طرح کے افراد قیامت میں ابدیت اور ازلیت کے آثار دیکھیں گے کہ والدین کی باتوں کو بغور سننے اور انہیں محبت بھری نگاہ سے دیکھنے نے اسے دنیا و آخرت دونوں ہی میں کامیابی عطا کی ہے ۔

انہوں نے گذشتہ دونوں آیات کی تفسیر میں کہا: خداوند متعال نے ان دونوں آیات میں حضرت امام حسین(ع) کو ماں باپ کے حق میں نیکی اور احسان کی تاکید کی ہے ، لہذا ہمیں اس بات پر توجہ کرنی چاہئے کہ حضرت امام علی اور فاطمہ زھراء علیھما السلام کے حق میں حضرت امام حسین(ع) کی سیرت و سنت کیا رہی ہے ، حضرت فاطمہ زهرا(س) صحرائے محشر میں فرمائیں گی : اس محشر میں میرے حسین کی عزاداری کا خیمہ برپا کرو ۔

حجت الاسلام والمسلمین انصاریان نے تاکید کی : اپنے گھروں کو نور امام حسین(ع) سے منور کرئے ، والدین اپنے بچوں کے ساتھ اور بچے اپنے والدین کے حق میں نیکیاں کریں ، جب امیرالمومنین علی(ع) کی نگاہیں حضرت امام حسین(ع) پر پڑتیں تو فرماتے : میرے لال حسین میرے ماں باپ تم پر قربان جائیں ، امیرالمومنین علی(ع) اور حضرت زهرا(س) ، حضرت امام حسین(ع) کے تمام اعمال میں شریک ہیں ۔ /۹۸۸ / ن ۹۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬