‫‫کیٹیگری‬ :
01 January 2018 - 09:45
News ID: 432483
فونت
حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے احتجاج اور تنقید کو عوام کا حق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج اور تنقید عوام کا حق ہے لیکن عوام اور بیت المال کو تخریب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے احتجاج اور تنقید کو عوام کا حق قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج اور تنقید عوام کا حق ہے لیکن عوام اور بیت المال کو تخریب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر حسن روحانی نے نئے سال کی آمد اور حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی کی ولادت عیسائیوں ، مسلمانوں اور سب کو مبارک ہو۔

صدر حسن روحانی نے ملک کو درپیش چیلنجوں اور مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام باہمی اتحاد کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجوں اور مشکلات کا راہ حل تلاش کررہے ہیں ہم مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں کی جانب گامزن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران عالمی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کب سے ایرانی عوام کے خیر خواہ ہوگئے ہیں ٹرمپ تو ایرانی عوام کو بھوکا اور پیاسا ذبح کرنا چاہتے ہیں ٹرمپ تو ایرانی قوم کو دہشت گرد قراردے چکے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام کو درپیش مشکلات میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا اہم کردار ہے امریکہ ایرانی عوام کا دنیا میں سب سے بڑا دشمن ہے۔

ایرانی عوام اپنے دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ اور باخبر ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ احتجاج اور تنقید ایرانی عوام کا حق ہے اور ایرانی عوام تخریبکاروں ، دوسرے ممالک سے وابستہ ضدانقلاب عناصر اور دہشت گردوں کو ملک میں تخریب کاری کی اجازت نہیں دیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬