30 December 2017 - 23:35
News ID: 432467
فونت
بہرام قاسمی:
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے عوام امریکی حکام کے موقع پرستانہ بیانات کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی بنا پر ملکی ذرائع ابلاغ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے چلے آرہے ہیں، اپنے ایک ٹوئٹ میں حکومت ایران سے ایرانی عوام کے حقوق کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی حکام کے گھٹیا، بے کار اور ناقابل اعتبار بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے عوام فلسطین، یمن اور بحرین میں عوامی حقوق کی پامالی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور شرکت اور مہذب ایرانی عوام کے امریکہ میں داخلے پر پابندی، امریکہ میں مقیم ایرانی شہریوں کی بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتاریوں کے معاملات کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے۔

بہرام قاسمی نے مو کہا کہ ایرانی عوام مختلف شہروں میں ہونے والے حالیہ عوامی اجتماعات کی امریکی حکام کی جانب سے موقع پرستانہ اور فریب کارانہ حمایت کو حکومت امریکہ چال اور ریاکاری کے سوا کچھ نہیں سمجھتے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے عوام ملک کی سلامتی اور پیشرفت کا سب سے بڑی ڈھارس ہیں اور اپنی سرنوشت کے تعین کے لیے انتخابات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت ملک اور اسلامی انقلابی ترقی و دوام کی ضمانت  ہے۔

 بہرام قاسمی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین میں عوامی مطالبات کی قانونی حمایت کا طریقہ کار پوری طرح واضح ہے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر شخص کو اپنے مطالبات پیش کرنے کی پوری آزادی دی گئی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬