رسا ںیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل کے رکن آیت الله محمد مہدی شب زنده دار نے اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو دارالتلاوۃ حرم مطهر حضرت معصومہ(س) میں منعقد ہوا، کہا: جب انسان موجودہ ناروں ، باتوں اور مطالب کو بغور دیکھتا ہے تو یہ اجتماعات صدر اسلام کے اجتماعات کے جیسے لگتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: بعض افراد معاشرہ کو راہ حق سے دور اور آمریت کو جاگزیں کرنا چاہتے ہیں وگرنہ فلاں طاغوت کی جگہ خالی ہونے کا تذکرے کا مقصد کیا ہے ؟ یقینا مشکلات موجود ہیں مگر ان مشکلات کی بنیاد اسلام اور راہ حق کی پیروی ہیں ۔
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام دشمن عناصر ملک کی موجودہ مشکلات کی بنیاد ہیں کہا: ہاں بعض ذمہ داران کی لاعلمی یا کاہلی بھی مشکلات کا سبب ہے لہذا اسلام ، الھی حکومت کہ جسے امام خمینی رہ نے برپا کیا اور شھادتوں ، قربانیوں اور مومنین کی فداکاریوں کے نتیجے میں ہم تک پہونچی ہے ، اس کا دفاع ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: اسلام کا مطالبہ یہ کہ لوگوں کے ذھن ہمیشہ اس بات کی جانب متوجہ رہیں کہ اسلام اور راہ حق کو خطرہ ، رسول اسلام(ص) کی وفات کے بعد بعض افراد نے اپنی چالبازیوں کے نتیجہ میں راستہ کو بدل دیا مگر وہ لوگ آخری لوگ نہیں تھے بلکہ اسلام ہمیشہ اس طرح کے افراد اور اس طرح کے خطرات سے روبرو ہے لہذا ہمیں بیدار رہنا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۷