‫‫کیٹیگری‬ :
01 January 2018 - 11:22
News ID: 432488
فونت
آیت الله سید محمد سعیدی:
زکات کونسل قم کے اراکین نے حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س) کے متولی آیت ‌الله سید محمد سعیدی سے ملاقات و گفتگو کی ۔
آیت الله سید محمد سعیدی

رسا ںیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س) کے متولی آیت ‌الله سید محمد سعیدی نے زکات کونسل قم کے اراکین سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ملت ایران نے دین مبین اسلام اور قران کی راہ میں شھید دیئے ہیں اور خداوند متعال کی راہ میں جھاد کیا ہے کہا: اس بات پر توجہ ضروری ہے کہ احکام دین کے اجراء کئے بغیر نظام اسلامی کے مقاصد کی تکمیل ناممکن ہے ، اس حوالے سے ہم معتقد ہیں کہ زکات کی ادائیگی اور اسے ضرورتمندوں میں تقسیم ، معاشرہ سے بھوک مری اور فقر و تنگدستی کے خاتمہ کا سبب ہے ۔

حرم مطھر حضرت معصومہ قم (س) کے متولی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عوامی مشکلات کے حل کی فکر اہم ہے کہا: اقامہ نماز ، ادائے زکات اور امربالمعروف و نھی عن المنکر پر توجہ ہر اسلامی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: قران کریم کی رہنمائی اور ہدایت سے نظام اسلامی کا اقتصاد تشکیل پاتا ہے اور اس کے ثبات میں داخلی توانائیوں پر تکیہ کرنا بھی ضروری ہے ۔

شھر قم کے امام جمعہ نے خمس و زکات جیسے واجبات کی ادائیگی میں بے توجہی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس بات پر توجہ ضروری ہے کہ ۳۲ مقامات پر زکات کو نماز کے ساتھ دین کا ستون شمار کیا گیا ہے کہ جو زکات کی اہمیت کی نشانی ہے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے ہرگز خمس کی وصولی کے لئے رسول اسلام(ص) اور اولیاء (ع) کو حکم نہیں دیا کہ وہ ملازمین رکھیں کہا: قانون دین کے مطابق خمس کی ادائیگی خود لوگوں کے ذمہ ہے جبکہ زکات کے لئے حکم ہے کہ وہ زکات وصولنے کے لئے ملازمین رکھیں ۔

آیت ‌الله سعیدی نے آخر میں کہا: شیعہ بھوک سے مرسکتا ہے مگر بیگانوں کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتا ۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کے ابتداء میں Imam Khomeini Relief Foundation امام خمینی(رہ) ریلیف فاونڈیشن قم کے ذمہ دار اکبر میرشکار نے اپنے ادارہ کی مختصر رپورٹ پیش کی ۔/۹۸۸/ ن۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬