‫‫کیٹیگری‬ :
30 December 2017 - 11:16
News ID: 432460
فونت
آج ۳۰دسمبر ہے اور ہمیں آج کی یہ تاریخ اغیار کے فتنوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت کی یاد دلاتی ہے۔
  ۹ دی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 30 دسمبر 2009 کی عظیم الشان ملک گیر ریلیوں میں ایرانی عوام کی تاریخی اور بھرپور شرکت نے پوری دنیا پر ثابت کر دیا تھا کہ وہ اپنے انقلاب کے وفادار ہیں اور وہ جان و دل کے ساتھ اس کی حفاظت کریں گے۔

30 دسمبر 2009 کی عظیم تاریخ ان  شاندار اور تاریخی ریلیوں کی یاد دلاتی ہے جب ایران کے انقلابی عوام نے سڑکوں پر نکل کر معاشرے کی دینی اور سماجی اقدار توڑنے والوں اور ان فتنہ گر عناصر کو منہ توڑ جواب دیا تھا جنھوں نے ایران کے دسویں صدارتی انتخابات میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے بہانے غلط راستے کا انتخاب کر لیا تھا-

30 دسمبر 2009 کی ملک گیر تاریخی اور تقدیرساز ریلیوں نے ثابت کر دیا کہ وہ اسلامی انقلاب، اسلامی جمہوری نظام اور خاص طور پر ولایت فقیہ کی حمایت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں اوران  کا اتحاد، ولایت فقیہ پر ان کا عقیدہ اور انقلابی بصیرت، ان کی دینی تعلیمات اور اسلامی انقلاب کے پیغامات پر استوار ہے-

ایران کے عوام نے تیس دسمبر دو ہزار نو کو یہ ثابت کر دیا تھا کہ کودتا یا بغاوت کا منصوبہ، تشہیراتی جنگ اور تسلط پسندانہ نظام نیز بین الاقوامی صیہونیزم کی نفسیاتی لڑائی کا، اسلامی انقلاب کی حفاظت کے راستے میں ایرانی عوام کے عزم و ارادے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا-

اسلامی جمہوریہ ایران کے بہادر و ثابت قدم عوام نے ہمیشہ اسلامی اور قرآنی تعلیمات کی تاسّی اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات و رہنمائیوں کی پیروی کرتے ہوئے اسلام اور انقلاب کے اصولوں اور اقدار کی راہ میں پامردی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ آئندہ بھی دشمنوں اور فتنہ پرور عناصر کی شیطانی خواہشات کو پوری طرح کچل کر رکھ دیں گے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی ایرانی عوام ملک بھر میں عظیم الشان ریلیوں میں شریک ہو کردشمن،اغیاراور فتنہ پرورعناصر کو بھر پور جواب دیں گےاوراسلامی انقلاب اور اپنے محبوب رہبر سے تجدید عہد کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬