30 December 2017 - 11:24
News ID: 432461
فونت
خواجہ آصف :
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی دوستی سراسر گھاٹے کا سودا ہے۔
خواجہ آصف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سے پارٹنرشپ میں پاکستان کا فائدہ ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اس پارٹنر شپ سے ہمیشہ گھاٹا ہی ہوا ہے، امریکہ کا بیان اس خطے میں اپنی تمام تر ناکامیوں کی داستان ہے، ہم جو بھی پارٹنر شپ کریں گے اپنے فائدے کے لئے کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کو سعودی عرب کے حوالے سے اعتراضات نہیں ہونے چاہئیں، میاں برادران نے جلا وطنی کے آٹھ سال وہاں گزارے ہیں اور وہاں ان کے خاندانی تعلقات ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آخری فیصلہ کرنے والے ہیں کہ اس ملک کا حکمران کون ہوگا، 2014ء سے دھرنوں کی سیاست میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، جولائی میں تو الیکشن ہونے جارہے ہیں اب یہ لوگ دھرنا دے کر کیا کریں گے، پی ٹی آئی والوں نے دعوی کیا تھا کہ وہ بجلی پیدا کرکے دوسرے صوبوں کو بھی تقسیم کریں گے لیکن انہوں نے ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی، پیپلز پارٹی نے ملک کو اندھیروں میں ڈالا جبکہ ہم نے اندھیروں سے نکالا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬