شیخ اکرم الکعبی:
عراقی رضا کار اسلامی تنظيم نجباء نے بیت المقدس کے بارے میں دشمنوں کے بھیانک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی نجباء سائٹ رپورٹ کے مطابق،عراقی رضا کار اسلامی تنظيم نجباء کے سربراہ اکرم الکعبی نے عراق میں تعینات فلسطینی سفیر احمد عقل سے ملاقات میں بیت المقدس کے بارے میں دشمنوں کے بھیانک منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
اکرم الکعبی نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کے دفاع کے لئے بالکل آمادہ ہیں ، ہم بیت املقدس کو تنہا اور صہیونیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی سازش کے تحت سامراجی ممالک کا بیت المقدس میں سفارتخانے کھولنے کا اقدام اشتعال انگیز ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے