‫‫کیٹیگری‬ :
26 January 2018 - 14:05
News ID: 434780
فونت
قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر، سعودی عرب کے ناپاک عزائم کے سامنے تسلیم نہیں ہوگا۔
محمد بن عبدالرحمن آل ثانی

رسا نیوز ایجنسی کی القدس العربی سے رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سعودی عرب کی معاندانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے تاہم  قطر نے تسلط پسندانہ پالیسی کو ناکام بنا دیا ہے اور سعودی عرب کے ناپاک عزائم کے سامنے قطر ہر گز تسلیم نہیں ہوگا۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کا اپنا تشخص اور اپنی تاریخ ہے اور قطری عوام اپنے دفاع کے لئے بالکل آمادہ ہیں۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن سعودیوں سے بھی سوال کرنا چاہیے کہ وہ بھی مذاکرات کے حامی ہیں یا نہیں؟

قطر کے وزیر خارجہ نے لبنان ، بحرین اور یمن کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے حالانکہ مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کا بہترین راستہ جنگ نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬