‫‫کیٹیگری‬ :
11 April 2020 - 22:01
News ID: 442488
فونت
ھندوستان:
اهل بیت(ع) فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں پھنسے ضرورت مندوں کی قابل قدر و ستائش خدمات کا سلسلہ جاری ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اهل بیت(ع) فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے کرونا وائرس لاک ڈاؤن میں پھنسے ضرورت مندوں کی قابل قدر و ستائش خدمات کا سلسلہ جاری ہیں ۔

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: جو کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کی حاجت پوری کرنے کے لئے قدم اٹھاتا ہے اللہ تعالی اس کے نامہ اعمال میں ہر قدم کے بدلے دس نیکیاں لکھتا ھے اور اس کا ثواب دس بندے آزاد کرنے، ایک ماہ روزہ رکھنے اور مسجد الحرام میں اعتکاف کرنے سے بہتر ہے۔

اہل بیت اطہار علیہم السلام کی ہدایات اور انکی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے علمی، ثقافتی ادارہ اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن آف انڈیا نے اسوقت جبکہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب پورے ہندوستان کی عوام اپنے اپنے گھروں میں مقید ہے۔

جسمیں لاکھوں غریب، ضرورتمند مزدور اور روزانہ کی کمائی و مزدوری سے اپنے معاش زندگی کو چلانے والے مومنین بشدت مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں، ایسے پریشان کن حالات میں ضرورتمند مومنین کرام بلکہ انسانیت کی خدمت کو اپنا دینی، مذہبی اور انسانی فریضہ سمجھتے ہوئے اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کے صدر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید سرور عباس نقوی قمی نے ملک کے مختلف مقامات میں منجملہ موضع گوری خالصہ ضلع ہردوئی اور علاقہ کے دوسرے قریوں میں ضرورتمند غریب مومنین کی غذائی اور معاشی امداد، راشن اور دیگر غذائی اشیاء کی تقسیم اعلی پیمانے پر شروع کی ہے اور ادارہ کی جانب سے اب تک تقریبا دو سو ۲۰۰ مومنین کو راشن تقسیم کیا جاچکا ہے۔

فاؤنڈیشن کے صدر مولانا سید سرور عباس نقوی نے بتایا کہ ضرورتمند مومنین کی غذائی امداد کا یہ سلسلہ لاک ڈاؤن کے بعد ماہ رمضان المبارک کے آخر تک جاری رہے گا۔

ادارہ کے سرپرست اعلی حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید شمشاد علی رضوی کٹوکھری اور سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید تقی عباس رضوی کلکتوی نے ادارہ کے صدر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید سرور عباس نقوی سے ٹیلی فون پر اپنی گفتگو میں اس بات پر تاکید کی کہ مومنین کی امدادی خدمات کے اس سلسلہ کو اور وسعت کے ساتھ ملک کے مختلف مقامات پر رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رکھا جائے۔

لاک ڈاؤن کی سختیوں کے باوجود فاؤنڈیشن کے مقامی ذمہ داران معصوم رضا، نویل عباس، نفیس حیدر، متولی جناب احمد عباس، فضیلت حسین، عباس رضا اور ادارہ کے دیگر ممبران مومنین کی امدادی خدمات کو بنحو احسن انجام دے رہے ہیں۔ جزاہم اللہ خیرا۔

واضح رہے کہ اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن آف انڈیا گذشتہ بارہ سال سے پورے ہندوستان میں نمایاں دینی، مذہبی اور امدادی خدمات کو انجام دے رہا ہے، فاؤنڈیشن کے بدو تاسیس سے اب تک ہندوستان کے علاوہ حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں اس ادارہ کی علمی، مذہبی، اور رفاہی خدمات قابل قدر و ستائش ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬