15 September 2016 - 19:30
News ID: 423257
فونت
عباس خشایار:
ایران کے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن کے نائب سربراہ نے کہا : حج معاملہ،ایرانی تحفظات پر سعودیوں کا ردعمل غیر سفارتی اور بلاجواز ہے ۔
خانہ خدا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے گزشتہ سال سانحہ منی میں ہزاروں حاجیوں کی شہادت کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کے مطالبہ پر سعودی حکام کا ردعمل غیر سفارتی اور بلاجواز ہے۔

یہ بات عباس خشایار نے کربلا کے زائرین کے خلاف سعودی حکومت کی نئی سازشوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ فریضہ حج تمام مسلمانوں کیلئے انتہائی اہمیت رکهتا ہے اور مسلمانوں کو حج کی ادائیگی سے کوئی روک نہیں سکتا لیکن اس سال سعودی حکام نے ایرانی حجاج کرام کیلئے حج ادائیگی پر پابندی عائد کی۔

انہوں نے کربلا کو حج کے عظیم فریضے کی جگہ رکهنے کے حوالے سے تمام بے بنیاد افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے گزشتہ سال منی میں پیش آنے والے المناک سانحے کو سعودی حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔

اس موقع پر عباس خشایار نے سعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسلام کے سب سے بڑا فریضہ حج کی جگہ پر کربلا کی زیارت کو ترجیح دینے کے حوالے سے الزامات اور تمام رپورٹس کو جهوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔/۹۸۸/الف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬