رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی کے خصوصی مشیر میجر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے اپنے ایک بیان میں کہا : سعودی عرب کو جان لینا چاہیئے کہ اگر اس نے پھر کسی طرح کی بھی غلطی کی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی اور دنیا سے اس کی پھیلائی ہوئی شیطنت وہابیت کا نام و نشان مٹادیا جائےگا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی ہمیشہ دفاعی اصولوں پر قائم رہی ہے اور ہم ھمیشہ دفاعی اقدامات پر یقیقن رکھتے ہیں اور کسی کے حملے کا جواب حملے سے دیں گے ، کبھی بھی حملے میں پہل ہماری پالیسی میں شامل نہیں رہا ہے۔
جنرل فیروز آبادی نے بیان کیا : پوری دنیا اب جان گئی ہے کہ سعودی عرب کے حکام کی پالیسی غلط اور شیطانی راستے پر گامزن ہیں اگر سعودی عرب کو جان لینا چاہیئے کہ اگر اس نے پھر کسی طرح کی بھی غلطی کی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی اور دنیا سے اس کی پھیلائی ہوئی شیطنت وہابیت کا نام و نشان مٹادیا جائےگا۔
جنرل فیروز آبادی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اس وقت حالات ایسے ہو چکے ہین کہ وہابیت و تکفیریت خود بخود تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے اور یہ شیطانی گروہ وہابی خود اپنے ہاتھوں ہی تباہ ہوجائیں گے اور اس کا نام نشان مٹ جائے گا ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۴/