18 October 2016 - 17:20
News ID: 423909
فونت
بہرام قاسمی:
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عراق میں موصل کو آزاد کرانے میں شرکت کرنے والے ملکوں خاص طور سے امریکہ کو چاہئے کہ صداقت کا مظاہرہ کرے۔
بہرام قاسمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ان ملکوں کو جو عراق میں دہشت گردوں کے خلاف مہم اور اس ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے میں بغداد کی درخواست اور اس ملک کی حکومت سے ہم آہنگی کے ساتھ سرگرم عمل ہیں، چاہئے کہ اس سلسلے میں صداقت اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں۔

بہرام قاسمی نے داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور موصل سے داعشی دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے میں شرکت سے متعلق امریکہ کے دوہرے رویے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس بارے میں صداقت کا مظاہرہ اور حکومت عراق کے فیصلوں کی قدر کرنا ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ ایران، عراق میں دہشت گردوں کے خلاف مہم میں اس ملک کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون اور بغداد کی حمایت کر رہا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امن و استحکام کے حامل ایک ترقی یافتہ عراق کا خواہاں ہے اور وہ اس ملک کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم تہران کی ناقابل تبدیل اصولی پالیسی کا حصہ رہی ہے اورعراق میں جب تک امن و استحکام قائم نہیں ہو جاتا اس وقت تک اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم، اس ملک کی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬