رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور حسن روحانی نے قومی یوم برامدات کی مناسبت سے ملک بهر کے برامد کرنے والی تنظیموں اور تاجروں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے قومی برامدات میں مزید اضافے کرنے پر زور دیتے دیتے ہوئے کہا : ایرانی قوم علاقائی ملکوں اور عالمی برادری کے ساته پُرامن فضا میں باہمی بقا کی خواہاں ہے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا : ملکی برامدات میں مزید اضافے کے لئے غیرملکی حریفوں کے ساتھ سازگار ماحول میں مقابلہ کرنا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ملکی مصنوعات اور پیداوار کے معیار میں مزید اضافہ کرنا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بیان کیا : اگر برامدات کی منڈی میں اپنی پہلے سے طے شدہ سطح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو سمجھ لینا چاہئے کہ ہماری برامدات کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔
حسن روحانی نے تاکید کی : ملکی برامدات اور سہولیات فراہم کرنا ایک دوسرے سے منسلک ہے اور این دونوں شعبوں میں اچهی کارکردگی ہونے سے وطن عزیز کو قابل قدر کامیابیاں حاصل ہوں گی۔
انہوں نے اس ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : برامدات کا پہلا مرحلہ اندرونی پیداوار ہے، اور اس حوالے سے مزاحمتی اقتصادی پالیسی کا ایک اصل مقصد بهی یہی کہ اندرونی پیداوار عالمی معیار کے مطابق ہوں کیونکہ اگر ہماری مصنوعات میں عالمی معیار کی نہ ہوں تو غیرملکی مصنوعات مارکیٹ میں ہماری جگہ لے لیں گی۔
حسن روحانی نے کہا : تاریخی جوہری معاہدے طے پانے سے ایرانی مصنوعات کی پیداوار اور برامدات کرنے والے تنظیموں اور عالمی کمپنیوں اور مصنوعاتی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے لئے اچهی فضا قائم ہوئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۳/