رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران امام جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے تھران میں منعقد ہوا ، سعودیہ اور اسرائیل کو امریکی خباثتوں کا مظھر بتایا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آل سعود وہی آل ابی سفیان اور بنی امیہ ہیں جنہوں نے عاشور کے روز بچوں کا قتل عام کیا اور آج یمن میں بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں کہا: آج وقت کے ابوسفیان و ابوجہل، ظالم امریکی ہیں اور سعودیہ اور اسرائیل امریکی خباثتوں کا مظھر ہیں ۔
تہران امام جمعہ نے کہا: بعض افراد یہ سوچتے ہیں کہ سوپر پاور امریکا کو نادیدہ قرار دے کر ہم زندہ نہیں رہ سکتے تو میں ان سے یہ کہوں گا کہ تم زندہ نہیں ہی ہو اسی لئے اس بات کو سوچ رہے ہو کیوں کہ اگر انقلابی حیات اور حسینی اعتقاد ہوتا تو امام خمینی رہ کی طرح آپ بھی یہ کہتے کہ امریکا کو قدموں تلے کچل دیں گے ۔
انہوں نے صنعا میں ایک مجلس ترحیم پر سعودی عرب کے بے رحمانہ ہوائی حملے میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں نہتے شہریوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی تشویش ناک ہیں ۔
حجت الاسلام صدیقی نے یمن اور علاقے میں سعودی عرب کے مظالم پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: یہ خاموشی انسانی حقوق کے دعویداروں اور اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے لئے شرمناک اور بڑی ذلت و رسوائی شمار کی جاتی ہے ۔
تہران کے امام جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یمن اور علاقے میں سعودیوں کے ہاتھوں بچوں کا قتل عام درحقیقت غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں بچوں کے قتل عام کا ہی تسلسل ہے کہا : سعودی عرب مشرق وسطی میں امریکا کے ناپاک منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہا ہے ۔
انہوں نے ایرانی فضائیہ کی فدائیان حریم ولایت نامی چھٹی مشقوں کا کا ذکرکیا اور کہا : ایرانی فضائیہ کی مشقوں کا پیغام علاقے کے عوام کے لئے صلح و دوستی کا پیغام ہے اور ان لوگوں کے لئے ایک انتباہ ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی توانائیوں کے بارے میں کسی طرح کے شک وشبہے کا شکار ہیں ۔
حجت الاسلام صدیقی نے یہ کہتے ہوئے کہ ایرانی فضائیہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک ایران کی دفاعی قوت وطاقت کا ایک اہم ستون ثابت ہوئی ہے گذشتہ ھفتے رہبرانقلاب اسلامی سے ایران کے ذہین اور ممتاز طلبا کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا :غیرمعمولی ذہانت کے حامل یہ طلبا اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک بڑے ، ترقی یافتہ اور عظیم اسلامی تمدن کے علمبردار ملک میں تبدیل کریں گے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۱۳