‫‫کیٹیگری‬ :
22 October 2016 - 18:22
News ID: 423989
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
سرزمین ایران کے مشھور مرجع وقت نے کمانڈر جنرل غلام رضا جلالی سے ملاقات میں کہا: انسان کی دعا میں بہت اثر ہے لھذا جب کسی کے کام میں کوئی عیب دیکھیں تو بد دعا نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کی کامیابی کی دعا کریں ۔
حضرت آیت اللہ علوی گرگانی کی نایاب تصاویر

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور مرجع وقت حضرت آیت الله علوی گرگانی نے کمانڈر جنرل غلام رضا جلالی سے ملاقات ایت «و اعدو لهم ما استطعتم من قوه» کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس آیت کا مصداق ہم اور آپ ہیں ، کیوں کہ خداوند متعال نے اس آیت میں جنگ کا تذکرہ نہیں کیا ہے بلکہ اس نے آمادگی کا اظھار کیا ہے ، کیوں کہ دشمن جس چیز سے ہراساں رہتا ہے وہ آمادگی ہے ، اسی بنیاد پر دفاع ھمیشہ دشمن کو پچھاڑ دیتا ہے اور اس کے برخلاف اگر دشمن ہمیں کمزور تصور کرلے تو ھمیں امان نہیں دے گا ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نظام اسلامی جمهوریہ کے دفاع کی طاقت رکھتے ہیں کہا: آج اسلامی جمهوریہ ایران کی دفاعی طاقت حقیقتا کم نظیر ہے کیوں کہ دیگر ممالک میں بھی یہ توانائیاں موجود ہیں مگر ان کے یہاں دھوکھہ دھڑی بھی ہے ، بسا اوقات وہ اپنی ذمہ داریوں کو ٹھیک سے انجام نہیں دیتے لھذا اگر ہم اسلامی جمھوریہ ایران میں رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے مطالبات کو صدق دل سے جامہ عمل پہنائیں تو زیادہ اثر انداز ہوں گے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے مزید کہا: دشمن ہماری تمام چیزوں کو اپنے کںڑول میں لینا چاہتا ہے ، انہیں پسند نہیں کہ ہم ٹیکنالوجی اور دیگر علمی میدانوں میں ترقی کریں ، لھذا ہمیں ہر لمحہ دشمن سے مقابلے کے لئے تیار رہنا چاہئے ، اگر چہ ملک میں مکمل طور سے امن و امان ہے مگر اس پر اطمینان نہ کریں اور اپنی فعالیتیں نہ چھوڑ دیں  ۔

انہوں نے آخر میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں ولایت فقیہ کی پشتیبانی پر فخر ہے حضرت امام کاظم (ع) سے روایت نقل کرتے ہوئے کہا: انسان کی دعا میں بہت اثر ہے لھذا جب کسی کے کام میں کوئی عیب دیکھیں تو بد دعا نہ کریں بلکہ اگر اپنے اعمال کا اچھا نتیجہ چاہتے ہیں تو ایک دوسرے کے لئے دعا کریں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۴۰۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬