22 October 2016 - 19:00
News ID: 423997
فونت
بحرین:
بحرینی حکومت کی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت جمعیت الوفاق کے دفاتر سے ضبط کئے گئے ساز وسامان کو نیلام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
بحرین الوفاق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی حکومت کی عدلیہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ جمعیت الوفاق کے دفاترکے ساز وسامان اور اثاثوں کو چھبیس اکتوبر کو نیلام کیا جائے گا - آل خلیفہ حکومت کی عدالت کے مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ جمعیت الوفاق کے منامہ سے باہر کے کئی علاقوں کے دفاتر کی اشیا اور سامان کو نیلام کیا جائےگا -

آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے حکم  دیا ہے کہ جمعیت الوفاق کے دفاتر سے ضبط کئے گئے ساز وسامان کو نیلام کرکے اس کی رقم حکومت کے خزانے میں ڈال دی جائے - بحرین کی وزارت قانون نے گذشتہ جون میں جمعیت الوفاق کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی اور اس کے کچھ ہی روز بعد اس جماعت  کو کالعدم قرار دے دیا -

آل خلیفہ حکومت نے جمعیت الوفاق پر بیہودہ اور بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں - گذشتہ ہفتے بحرین کی اپیل کورٹ نے جمعیت الوفاق کے اسیر رہنما شیخ علی سلمان پر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا - اس سے پہلے عدالت نے انہیں نو سال قید کی سزا سنائی تھی -/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬