رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطانق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کی شام تہران میں ونزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو سے ملاقات میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں لاطینی امریکا کے ممالک منجملہ وینزوئلا کا خاص مقام ہے اور ان ملکوں کے ساتھ تعاون میں توسیع ایران کے لئے خاص اہمیت رکھتی ہے ۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقے میں دہشت گردی کے خطرے اور دہشت گردی کے مقابلے کے لئے سبھی ملکوں کے تعاون کی ضرورت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور جو ممالک دہشت گرد گروہوں کو ایک حربے کے طور پر استعمال کررہے ہیں یہ گروہ ایک دن خود ان ہی کے لئے بلائے جان بن جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ایران تیل کی منڈی میں قیمتوں کے استحکام کے لئے کئے جانےوالے ہراقدام اور تیل پیدا کرنےوالے ملکوں کے لئے منصفانہ حصہ داری کی حمایت کرتاہے۔
ونزوئلا کے صدر نیکولس مادورو نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سبھی میدانوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا تہیہ کئے ہوئے ہے -
انہوں نے کہا کہ وینزوئیلا کی حکومت ایران کے ساتھ ہوئے سبھی معاہدوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں بھی پرعزم ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰