‫‫کیٹیگری‬ :
24 October 2016 - 12:05
News ID: 424027
فونت
علی اکبر ولایتی:
اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عراق میں اسلامی بیداری اجلاس میں کہا: وحدت کے سائے میں کامیابی، اسلامی بیداری کے اجلاس کا پیغام ہے۔
بیداری اسلامی اجلاس عراق

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عراق میں اسلامی بیداری اجلاس میں شریک مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے سنی اور شیعہ علما سے خطاب میں کہا: وحدت کے سائے میں کامیابی، اسلامی بیداری کے اجلاس کا پیغام ہے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اتوار کے روز بغداد میں اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے نویں اجلاس کی اختتامی تقریب میں اس اجلاس کا انعقاد اور میزبانی کرنے پر مجلس اعلی اسلامی عراق اور قومی اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دنیا کے بائیس ملکوں سے تعلق رکھنے والے پچاس سنی اور شیعہ علما اور شخصیات کی شرکت اور عالم اسلام کے اہم مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال اور وہ بھی عراق میں، ایک بہت ہی اچھی اور مبارک بات ہے۔

سید عمار حکیم نے بھی اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران خاص طور پر رہبر انقلاب اسلامی کی کوششوں کی تعریف کی اور ایران کو مسلمانوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے اور مظلوموں کی حمایت کے سلسلے میں عالم اسلام کا ایک اہم ملک قرار دیا۔

یہ اجلاس بغداد میں دو روز تک جاری رہا جس میں بائیس ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ مسلمانوں کے درمیان اتحاد، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور فلسطینی کاز کی تکمیل، اس اجلاس کا نعرہ تھا۔

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی تجویز پر تقریبا چھے سال قبل تشکیل دی گئی۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬