24 October 2016 - 13:48
News ID: 424032
فونت
شیخ ماهر حمود:
مسلم علماء بین الاقوامی یونین کے سربراہ نے المستقبل پارٹی کی جانب سے میشل عون کی تائید خوش آئند قدم جانا ۔
شیخ ماهر حمود


رسا نیوز ایجنسی کی النشره سے رپورٹ کے مطابق، مسلم علماء بین الاقوامی یونین کے سربراہ شیخ ماهر حمود نے لبنانی پارلیمنٹ ممبر سے ملاقات میں المستقبل پارٹی کی جانب سے میشل عون کی تائید کئے جانے کو خوش آئند جانا اور کہا: اس مسئلہ کی اھمیت اس وقت زیادہ بڑھ جاتی ہے جب ایک طولانی مدت کے بعد قومی ارادے اور فیصلے سے ملک کے صدر جمھوریہ کا انتخاب ہو رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کا یہ فیصلہ یقینا ان کی بہادری کا بیان گر ہے اور پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری کی مخالفت کی بنیاد بھی اس ملک کا سیاسی استحکام ہے جو یقینا اس انتخاب میں آڑے نہیں ہوگا ۔

لبنان کے اس سنی عالم دین نے سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کئے جانے کی تاکید کی اور کہا: ریاست جمھوری کے لئے تغییر و اصلاح پارٹی کے سربراہ میشل عون کا تیسری بار انتخاب ، ملک کی بہت ساری مشکلات کے حل کا باعث ہوگا ۔

دوسری جانب شیخ ماهر حمود نے حوزه علمیہ قم کے بعض مسئولین سے ملاقات میں اسلامی مدارس میں آپسی تعامل اور شیعہ و سنی فقھی مبانی میں تقریب کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا: فقھی گفتگو سیاسی اتحاد کا سبب ہے ، اسلامی اتحاد و استحکام ، نظریات کی تقریب اور مسلمانوں کے مابین گفتگو میں حوزه های علمیہ ایران کے کردار کو اہم رہا ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۷۲

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬