‫‫کیٹیگری‬ :
24 October 2016 - 13:24
News ID: 424031
فونت
آیت الله سید محمد سعید حکیم:
آیت الله سید محمد سعید حکیم نے حیات امام حسین(ع) کے مختلف جوانب بیان کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
آیت الله سید محمد سعید حکیم

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله سید محمد سعید حکیم نے صوبہ دیوانیہ عراق کی القادسیہ یونیورسٹی کے طلباء سے ملاقات میں حیات امام حسین(ع) کے مختلف جوانب بیان کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے سیره اهل بیت(ع) سے متمسک رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: دینی ، معنوی مسائل اور اسلامی آئین پر طلباء کی توجہ  قابل فخر ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایام شهادت امام حسین (ع) میں بیشتر سیرت ائمه اطهار (ع) پر توجہ ہونی چاہئے کہ آپ نے کس طرح ظالموں کے مقابل قیام کیا اور ان کے غیر شرعی مطالبات کی تکمیل نہیں کی کہا: حضرت امام حسین (ع)  نے ظالم یزید کی حکومت کے مقابل قیام کر کے لوگوں کو یہ سمجھا دیا کہ اس حاکم نے اسلام لبادہ پہن کر اسلام کی حدیں پار کردی ہیں ۔

آیت الله سید محمد سعید حکیم نے آخر میں لوگوں کو حیات امام حسین(ع) کے مختلف جوانب سے آگاہ کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

دوسری جانب مرکز الحکمه عراق کے سربراہ جانب سید صالح الحکیم نے اپنی تقریر میں کہا: عاشوراء لوگوں کو درس اتحاد و ھمدلی دیتا ہے اور تفرقہ و اختلاف سے دور رکھنے کی دعوت دیتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم عاشوراء کے پیغام کو دنیا تک پہونچائیں اور لوگوں کے سامنے اخلاق ائمه اطهار (ع) بیان کریں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬