قومی اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم کی سربراہی میں موصل جنگ کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹکے مطابق، قومی اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا اور موصل جنگ کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔
اس اجلاس میں عوامی رضاکار فورس کے سربراہ فالح فیاض نے صوبہ نینوا میں جنگ کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں مکمل رپورٹ پیش کی۔
اس اجلاس میں اسی طرح بے گھر افراد کو امداد پہنچانے اور فوجی آپریشن کے دوران عام شہریوں کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سید عمار حکیم نے اس اجلاس میں اس اتحاد کو ایک باقاعدہ ادارے اور تنظیم میں تبدیل کرنے کے مقصد سے قومی اتحاد کے داخلی منشور کی تیاری کے عمل کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔/۹۸۸/ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے